جموں کشمیر کی تقسیم کے خلاف بھرپور جدوجہد کریں گے۔مہتاب احمد خان ایڈووکیٹ

نوٹنگھم برطانیہ
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یو کے یورپ زون کے راحیل بیگ سے منسوب کنونشن کا انعقاد نوٹنگھم میں کیا گیا کنونشن میں خواتین اور بچوں سمیت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے کارکنان کے علاوہ دیگر آذادی پسند اور ترقی پسند نمائندگان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی کنونشن کے پہلے سیشن میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یوکے زون کے عہدیداران کا انتخاب کیا گیا جس کے مطابق نئے سیشن کے لئے سردار مہتاب احمد خان ایڈووکیٹ صدر ،جاوید اختر نائب صدر،ساجد رشید جنرل سیکرٹری، عدنان بیگ جوائنٹ سیکرٹری، فواد احمد آرگنائزر، راجہ باسط پبلسٹی سیکریٹری اور محمد ذاہد خان فنانس سیکریٹری جبکہ ایاز محمود،شعیب خان،یاور بٹ اور عاطف صادق ممبران مجلس عاملہ منتخب کئے گئے جے کے ایل ایف کے سنئیر رہنما آفتاب خان ایڈووکیٹ نے نومنتخب زونل کابینہ سے حلف لیا۔
کنونشن کے دوسرے سیشن کی تقریب کے مہمان خصوصی نو منتخب صدر سردار مہتاب احمد خان ایڈووکیٹ تھے جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض نومنتخب جنرل سیکرٹری ساجد رشید نے ادا کئے کنوینگ کمیٹی کے سیکرٹری محمد ذاہد خان نے کنوینگ کمیٹی کے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کرونا وبا کی مشکلات کے باوجود کنوینگ کمیٹی کے ممبران نے ساجد رشید کی قیادت میں اپنی ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھایا اور ان مشترکہ کاوشوں کی بدولت آج ہم ایک بھرپور اور منظم کنونشن کروانے میں کامیاب ہوئے ہیں انھوں نے شرکا کنونشن کو اس پروگرام میں بھرپور شرکت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا اور نئے منتخب جنرل سیکرٹری ساجد رشید کو پروگرام کی کاروائی جاری رکھنے اور اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی درخواست کی۔کنونشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہیں مقررین راحیل بیگ مرحوم سے منسوب کنونشن کا انعقاد کر کے اپنے تحریکی ساتھیوں کی خدمات کو یاد رکھا جو کہ ایک قابل تحسین اقدام ہے مقررین نے تحریک جموں کشمیر کے مختلف پہلوؤں پر بات کرتے ہوئے اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ہندوستان کو ریاست جموں کشمیر کو تقسیم کر کے اپنے اپنے زیر قبضہ علاقوں کو اپنے ملکوں کا حصہ بنانے کے جس راستے پر چل رہے ہیں اس کا ہر محاذ اور ہر فورم پر مقابلہ کیا جائے مقررین نے ریاست جموں کشمیر کے حوالے لبریشن فرنٹ کے چئیرمین سردار صغیرخان ایڈووکیٹ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کو پورا یقین ہے کہ سردار صغیرخان ایڈووکیٹ اور ان کے ساتھ کبھی بھی اپنے نظریات اور اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے اور قوم کی درست سمت میں رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے
مقررین نے راحیل بیگ ،خلیل کشمیری سمیت شہدا کشمیر کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج پیش کیا اور ان کی جدوجہد کے تسلسل کو جاری رکھنے کا عہد کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر سردار مہتاب احمد خان ایڈووکیٹ نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی پالیسی اور پروگرام کی تفصیل سے وضاحت کی اور کہا کہ آج ریاست جموں کشمیر کے شہریوں کو ایک مرتبہ پھر پراکسی وار کا ایندھن بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ہم اس پراکسی وار کا ہرصورت راستہ روکیں گے اور اپنے نوجوانوں کو کسی صورت اس گھناونے کھیل کا حصہ نہیں بننے دیں گے ہم اپنے نوجوانوں کو شعوری طور پر تیار کریں گے تاکہ وہ قومی جدوجہد کی ضرورتوں کو سمجھ سکیں انھوں نے کہا کہ پاکستان نے ریاست جموں کشمیر کے عوام دوست اور بھائی ہونے کا ڈرامہ کر کے ریاست جموں کشمیر کےطعوام کو دھوکہ دیا ہے اور ہماری قومی تحریک کو مذہبی اور فرقہ وارانہ رنگ دے کر ریاست جموں کشمیر کی تحریک کی پیٹھ میں چھرا گھونپا اور یہ عمل آج بھی جاری ہے گلگت بلتستان پر قبضہ کر کے اس خطے کو گزشتہ 74 سالوں اپنی کالونی بنارکھا ہے اور اب صوبے کا ڈرامہ رچا کر اس خطے کو اپنے صوبہ خیبر پختون خواہ کا حصہ بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔انھوں ریاست جموں کشمیر کے عوام سے کہا کہ وہ اپنی تحریک کو اپنے ہاتھوں میں لینے اور اپنے فیصلے خود کرنے کی ہماری اس جدوجہد کا ساتھ دیں تقریب سے جے کے ٹی وی کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشن خواجہ کبیر احمد، جے کے نیپ کے سنئیر رہنما شبیر خان ایڈووکیٹ، جے کے پی این پی کے رہنما کامریڈ تیفور اکبر،این ایس ایف کے رہنماوں عرفان یعقوب،توصیف نیاز، جے کے ایل ایف یو کے یورپ زون کے نائب صدر جاوید اختر،یاسرنوید ،یاور بٹ،ایازمحمود، عاطف صادق،عدنان بیگ اور یاسر بیگ نے خطاب کیا۔
جاری کردی:
راجہ باسط علی
پبلسٹی سیکریٹری جے کے ایل ایف یوکے یورپ زون

Published by Revolutionaryvoice of JK

Spokesman JKLF

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started