فاروق حیدر کا بیان غلامانہ ذہنیت کا عکاس ہے :عمرحیات خان

وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا بیان ان کی غلامانہ ذہنیت کا عکاس ہے فاروق حیدر جیسے کاسہ لیسوں کی وجہ سے ہی ریاست جموں کشمیر کے عوام دونوں ملکوں کی غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں اور ان غلامی کی زنجیروں کو سہارا دینے والے بھی فاروق حیدر اور ان جیسے دوسرے وہ لوگ ہی ہیں جو اپنے آقاوں کے منصوبوں کو تکمیل تک پہنچانے کے لئے کٹھ پتلی کا کردار ادا کرتے ہیں جس طرح ماضی میں فاروق حیدر کے پیش رو غاصب قوتوں کے آلہ کار کا کردار ادا کرتے رہے ہیں آج فاروق حیدر وہی فریضہ سرانجام دے رہا ہے آذادی کے نام سے اتنا ڈر اور خوف اس کی غلامانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے حق خودارادیت کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی حق خودارادیت کا مطالبہ ایسا ہے کہ دو آقاوں کے درمیان انتخاب کرنا ہے لیکن ریاست جموں کشمیر کے عوام اب آقاوں انتخاب کرنے کے لئے نہیں بلکہ اپنے وجود کو قائم رکھنے کے لئے آذادی کا انتخاب ہی کریں گے اگر ہندوستان ،پاکستان اور چین جیسے ملکوں کی مخالفت اور جبر کو دیکھتے ہوئے اپنے آذادی کے مطالبے کو ترک کردیا جائے تو اس کا واضع مطلب یہ ہوگا کہ ریاست جموں کشمیر کے عوام ان ملکوں کی غلامی قبول کرنے کے لئے تیار ہے

Published by Revolutionaryvoice of JK

Spokesman JKLF

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started